پاکستان24 عالمی خبریں

عید پر پانچ اسلامی ملکوں میں کرفیو کا نفاذ

مئی 23, 2020 < 1 min

عید پر پانچ اسلامی ملکوں میں کرفیو کا نفاذ

Reading Time: < 1 minute

کورونا وائرس کی عالمی وبا کو پھیلنے سے روکنے کے لیے دنیا کے کئی ملکوں میں سخت حفاظتی اقدامات کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔

دنیا میں مسلمانوں کے سالانہ تہوار عیدالفطر کے موقع پر سعودی عرب، اردن، عمان، کویت اور ترکی میں حکومتوں نے کرفیو کے نفاذ کا فیصلہ کیا ہے۔

سعودی عرب میں عید کے تین دن کرفیو رہے گا اور کسی کو بھی گھر سے نکلنے، مسجد میں نماز پڑھنے اور عید ملنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

اردن اور ترکی میں بھی کرفیو کے نفاذ اور عید کی نماز پر پابندی ہوگی۔

پاکستان میں حکومت نے بعض شرائط کے ساتھ عید کی نماز پڑھنے کی اجازت دی ہے تاہم عید پر گلے ملنے اور مصافحہ کرنے سے دور رہنے کے لیے کہا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان میں وائرس کے 51 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ کیے گئے ہیں جبکہ 11 سو کے لگ بھگ ہلاکتیں ہوئی ہیں۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے