کورونا کے دنوں میں عید کی نماز کیسے؟
مسلمانوں کے سالانہ مذہبی تہوار عیدالفطر کی نماز کے اجتماعات پر دنیا کے کئی ملکوں نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ سے بچنے کے لیے پابندی عائد کی جبکہ پانچ اسلامی ملکوں میں عید پر کرفیو کا نفاذ کیا گیا۔

پاکستان اور انڈونیشیا سمیت دنیا کے بیشتر اسلامی ملکوں میں حکومتوں نے حفاظتی تدابیر اور شرائط کے ساتھ اجتماعات منعقد کرنے کی اجازت دی۔

دنیا بھر میں وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے دو ماہ سے ہجوم کے اکھٹا ہونے پر پابندیاں ہیں۔

پاکستان کے بیشتر بڑے شہروں میں سماجی فاصلے کے اصولوں کے مطابق عید کی نماز ادا کی گئی۔

