متفرق خبریں

کرنل کی بیوی تفتیش کے لیے پیش

مئی 24, 2020

کرنل کی بیوی تفتیش کے لیے پیش

ہزارہ موٹروے پر پیش آنے والے واقعہ میں مقدمے کا سامنا کرنے والے خاتون مانسہرہ پولیس کے سامنے پیش ہوئی ہیں۔

اتوار کو جاری کیے گئے مانسہرہ پولیس کے بیان کے مطابق ”سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو کی خاتون قانون کے سامنے پیش ہوگئی ہیں۔“

بیان کے مطابق ”مقدمہ نمبر 647 مورخہ 20.05.2020 تھانہ سٹی مانسہرہ جس میں سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو کے تحت پرچہ درج کیا گیا تھا۔ اس ویڈیو میں گاڑی کے اندر موجود جوان العمر لڑکا اور خاتون تھانہ سٹی کی تفتیشی ٹیم کے سامنے پیش ہوۓ۔اور شامل تفتیش ہوئے ہیں۔ اس دوران مدعی مقدمہ نے دونوں کی شناخت کی۔“

پولیس ترجمان کے مطابق ”بعد از شناخت ملزمہ کا نام سکینہ جعفر زوجہ محمد فاروق سکنہ عیسی نگر محلہ گولی مار چوک کوئٹہ حال بفہ ہے۔ اور ملزم کا نام اسفند یار ولد اورنگزیب خان سکنہ بفہ ہے۔دونوں ملزمان مقدمہ کے نامزد ملزمان ٹھہرے ہیں۔“

پولیس کے مطابق کیس میں مزید تفتیش جاری ہے۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے