آپ کو بھی عید مبارک ہو
جنوبی افریقہ کے فاسٹ بولر ڈیل سٹین کی فیلڈ امپائر سے گلے ملنے کی تصویر آئی سی سی کے آفیشل ٹوئٹر ہینڈل سے ٹویٹ کر کے کہا گیا ہے کہ اس پر کیپشن لکھیے۔
اس تصویر پر سینکڑوں سوشل میڈیا صارفین نے لکھا ہے کہ آ گلے لگ جا عید کا دن ہے۔
بعض صارفین نے لکھا ہے عید مبارک، جبکہ ایک صارف کے مطابق ڈیل سٹین کو لگا کہ سارے کھلاڑی خوش ہوتے ہوئے آپس میں گلے ملتے ہیں مگر امپائر کافی دیر سے میدان میں اکیلے کھڑے ہیں تو ان سے بھی گلے مل لیا جائے۔
پاکستان، انڈیا سمیت دنیا بھر سے کرکٹ شائقین نے تصویر پر دلچسپ تبصرے کیے ہیں۔

