عالمی خبریں

عید پر طالبان قیدیوں کی رہائی، 100 رہا

مئی 26, 2020

عید پر طالبان قیدیوں کی رہائی، 100 رہا

‏افغانستان میں کابل انتظامیہ نے عید کے دوسرے دن بگرام جیل سے 100طالبان قیدیوں کو رہا کیا۔

واضح رہےایک روز قبل کابل انتظامیہ کے سربراہ اشرف غنی نے جلد ہی 2000 طالب قیدیوں کی رہائی کا حکم کیا اور طالبان نے ان کے اس اقدام کو بین الافغان مذاکرات کے آغاز کے لیے ایک اچھا اقدام قرار دیا تھا۔

دوسری جانب طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نےکہا ہے کہ صوبہ ‎بدخشان ضلع خواہان کےسپیدسنگان کے علاقےمیں ‎فورسز نےطالبان پرحملہ کیا جنہیں شدیدمزاحمت کاسامنا ہوا۔

طالبان ترجمان نے دعوی کیا کہ تین فوجی ہلاک پانچ زخمی اور دیگر پسپا ہوئے۔

انہوں نے بتایا کہ طالبان نے تین روزہ ‎جنگ بندی کا اعلان کیا لیکن فوجی حملے کا منہ توڑ جواب پر زور دیا۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے