متفرق خبریں

طیارہ حادثہ: فرانسیسی ماہرین بلیک باکس لے گئے

مئی 26, 2020

طیارہ حادثہ: فرانسیسی ماہرین بلیک باکس لے گئے

کراچی میں حادثے کا شکار ہونے والے پی آئی اے کے طیارے کی تحقیقات کے لیے فرانسیسی ماہرین کی 11 رکنی ٹیم نے پاکستان کا دورہ کیا۔

ایوی ایشن ذرائع کے مطابق فرانسیسی ماہرین کی ٹیم نے پی آئی اے طیارہ حادثے کی جگہ ماڈل کالونی گئی۔

فرانسیسی ماہرین کی ٹیم پاکستان کی تحقیقات کرنے والی ٹیم کو تیکنیکی معاونت فراہم کرے گی اور اپنے ساتھ جہاز کا بلیک باکس، انجن فرانس لے گئی ہے جس سے حادثے کی تحقیقات میں مدد اور اہم شواہد ملیں گے۔

فرانسیسی ماہرین کی ٹیم کراچی میں اپنی تمام تحقیقات مکمل کرکے منگل کی رات واپس روانہ ہوگئی۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے کراچی میں حادثے کا شکار ہونے والے ایئربس A320 میں 97 افراد ہلاک جبکہ دو معجزانہ طور پر بچ گئے تھے۔

حادثے کی تحقیقاتی ٹیم میں ایئر فورس کے ریٹائرڈ اہلکاروں کو شامل کرنے پر پائلٹس کی تنظیم نے تحفظات کا اظہار کیا ہے جبکہ مرحوم پائلٹ سجاد گل نے بھی تحقیقات کرنے والوں پر سنگین الزامات عائد کیے ہیں۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے