متفرق خبریں

ملک ریاض کی بیٹیوں پر مقدمہ درج مگر دفعات کون سی؟

مئی 28, 2020

ملک ریاض کی بیٹیوں پر مقدمہ درج مگر دفعات کون سی؟

‏پاکستان میں صوبہ پنجاب کی پولیس نے کہا ہے کہ وہ قانون کی حکمرانی پر یقین رکھتی ہے اور قانون کی نظر میں سب برابر ہیں کوئی بھی شخص قانون سے ماورا نہیں ہے اس لیے ملک ریاض کی بیٹیوں کے عظمی خان کے گھر میں گھسنے کے واقعہ میں قانونی کاروائی کا آغاز کر دیا گیا جسے شواہد اور قانون کی روشنی میں منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔

درج کیے گئے مقدمے میں تیل چھڑکنے کا ذکر نہیں جبکہ ملک ریاض کی بیٹیوں اور گارڈز پر 50 لاکھ مالیت کے زیورات ساتھ لے جانے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

دوسری جانب عظمی خان نے کہا ہے کہ واقعہ کی درج کرائی گئی ایف آئی آر بوگس ہے جو ان جو قبول نہیں۔ رات گئے تھانے کے باہر گفتگو کرتے ہوئے عظمی خان نے کہا کہ وہ پولیس سے متعلقہ دفعات لگانے کے لیے درخواستیں دے کر تھک گئی ہیں۔

https://twitter.com/uzmaaak/status/1265751346965348352?s=21

ادھر سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے واقعہ کی مذمت جاری ہے۔ ہزاروں افراد نے واقعہ کی تین مختلف ویڈیوز شیئر کی ہیں جن میں عظمی خان کے گھر پر حملے، توڑ پھوڑ، تیل چھڑکنے، گالیاں اور دھمکیاں دینے کے مناظر نظر آ رہے ہیں۔

ٹی وی اینکر جاسمین منظور نے ایک طویل عرصے کے بعد ویڈیو بنا کر اس واقعہ کی مذمت کی ہے۔

عظمی خان نے کہا ہے کہ وہ آج لاہور میں پریس کانفرنس کریں گی اور اہم معلومات میڈیا سے شیئر کریں گی۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے