پاکستان24 عالمی خبریں

کورونا سے انڈیا میں چین سے زیادہ ہلاکتیں

مئی 29, 2020

کورونا سے انڈیا میں چین سے زیادہ ہلاکتیں

عالمی وبا کورونا وائرس نے آبادی کے لحاظ سے دنیا کے دوسرے بڑے ملک انڈیا میں حکومت کو سخت مشکل صورتحال سے دوچار کیا ہوا ہے۔

دنیا بھر میں غریب مزدوروں کی لاک ڈاؤن کی وجہ سے بدحالی پر تنقید کی زد میں آئے انڈیا میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 175 افراد ہلاک ہوئے ہیں جس کے بعد کل ہلاکتوں کی تعداد چین سے بڑھ گئی ہے۔

انڈیا میں اب تک کورونا وائرس سے چار ہزار 706 ہلاکتیں رپورٹ ہوئی ہیں۔

جمعے کو جاری کیے گئے محکمہ صحت کے اعداد وشمار کے مطابق انڈیا میں متاثرین کی تعداد ایک لاکھ 65 ہزار 800 تک پہنچ گئی ہے۔

واضح رہے کہ انڈیا کی آبادی ایک ارب 30 کروڑ کے لک بھگ ہے جس میں سے 80 فیصد لوگ غربت میں زندگی بسر کر رہے ہیں۔

پوری دنیا میں سوشل میڈیا کے ذریعے لاک ڈاؤن کے دوران انڈیا کے مزدوروں کی پیدل گھروں کو واپسی اور اموات کی ویڈیوز وائرل ہیں۔

کورونا وائرس نے دنیا بھر کی طرح انڈیا کی ابھرتی معیشت کو متاثر کیا ہے۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے