پاکستان24 متفرق خبریں

پاکستان سے باہر جانے والوں کے لیے پروازیں بحال

مئی 29, 2020

پاکستان سے باہر جانے والوں کے لیے پروازیں بحال

حکومت نے پاکستان سے بیرون ممالک فضائی آپریشن کی 70 دن بعداجازت دے دی ہے۔ باہر سے آنے والے مسافروں کی آمد خصوصی اجازت سے مشروط ہو گی، فضائی آپریشن آج رات بارہ بجے سے شروع ہو گا۔

جمعے کو سول ایوی ایشن اتھارٹی نے نوٹم جاری کرتے ہوئے تمام ملکی، غیر ملکی ایئرلائنز کو آگاہ کر دیا گیا۔

حکومت نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے بعد بین الاقوامی 22 مارچ کو معطل کیا تھا۔

نوٹم کے مطابق پاکستان سے بین الاقوامی فضائی آپریشن آج رات بارہ بجے سے شروع ہو گا۔ بین الاقوامی فضائی آپریشن گوادر اور تربت کے علاوہ ملک کے تمام انٹرنیشنل ایئرپورٹس سے بحال ہوگا۔

نوٹم کے مطابق بیرون ملک سے پاکستان آنے والے مسافروں پر پابندی برقرار رہے گی تاہم ملکی و غیر ملکی پروازوں کے لیے بیرون ممالک سے مسافروں کے لانے کے لئے حکومت پاکستان کی اجازت درکار ہوگی۔ سفارتی عملے، خصوصی اور کارگو پروازوں پر اس فیصلے کا اطلاق نہیں ہوگا۔

نوٹم کے مطابق بیرونی ممالک سے آنے والے جہازوں، عملے کے لئے پاکستان میں دی گئی کورونا ایس اوپیز پر مکمل عمل درآمد لازم ہوگا۔

سی اے اے ذرائع کے مطابق بین الاقوامی فضائی آپریشن کی معطلی کے باعث پی آئی اے کی 394 جبکہ دیگر غیر ملکی ایئرلائنز کی 900 ہفتہ وار پروازیں متاثر ہوئی تھیں۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے