24 گھنٹوں میں 3000 ہزار نئے مریض، 88 ہلاک
پاکستان میں کورونا وائرس کی وبا کا پھیلاؤ بڑھ گیا ہے اور سرکاری اعداد وشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں تین ہزار سے زائد افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ اس دوران 88 مریض انتقال کر گئے ہیں۔
اتوار کی صبح جاری کیے گئے اعداد وشمار کے مطابق پاکستان میں اب تک کل 69 ہزار 496 کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں جن میں سے 25 ہزار 271 صحت یاب ہوئے جبکہ ایک ہزار 483 کی موت واقع ہوئی۔
حکام کے مطابق 42 ہزار 742 مریض اس وقت بھی زیرعلاج ہیں جن میں سے 723 کی حالت نازک ہے۔

