پاکستان پاکستان24

لاک ڈاؤن کورونا کا حل نہیں: عمران خان

جون 1, 2020

لاک ڈاؤن کورونا کا حل نہیں: عمران خان

پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ عالمی وبا کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے ملک کو بند کرنا کوئی اچھا فیصلہ نہیں تھا اور وہ لاک ڈاؤن کو مسئلے کا حل نہیں سمجھتے۔

پیر کو اسلام آباد میں قومی رابطہ کمیٹی کے اجلاس کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات سمیت تمام ملکوں سے واپس آنے کے خواہش مند پاکستانیوں کو ملک لایا جائے گا اور کورونا ٹیسٹ کے بعد گھر جانے کی اجازت ہوگی۔

رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ سنیچر اور اتوار کو مکمل لاک ڈاؤن رہے گا جبکہ پانچ دن کاروبار کی اجازت ہوگی۔

کاروباری مراکز شام 7 بجے تک کھل سکیں گے جبکہ وزارت ریلوے 40 ٹرینیں چلا سکے گی، وزیراعظم نے فیصلوں کی منظوری دے دی۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے