رکن قومی اسمبلی منیر اورکزئی وفات پا گئے
ضلع کرم سے جے یو آئی کے رکن قومی اسمبلی حاجی منیر اورکزئی وفات پاگئے۔ مرحوم کی نماز جنازہ منگل کی سہہ پہر 3 بجے آبائی گاؤں مندوری ضلع کرم میں ادا کی جائے گی۔
خاندانی ذرائع کے مطابق منیر اورکزئی کورونا سے مکمل صحتیاب ہوچکے تھے، رات کو سوگئے تھے صبح جب ان کو اٹھانے لگے تو وفات پاچکے تھے۔
منیر اورکزئی گزشتہ دنوں قومی اسمبلی اجلاس کے دوران بے ہوش بھی ہوئے تھے۔

