پاکستان پاکستان24

نیب ٹیم شہباز شریف کو گرفتار کیے بغیر واپس

جون 2, 2020

نیب ٹیم شہباز شریف کو گرفتار کیے بغیر واپس

لاہور میں اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کو گرفتار کرنے کے لیے قومی احتساب بیورو (نیب) کی ٹیم ان کی رہائش گاہ کے باہر پہنچی تاہم کچھ دیر بعد واپس چلی گئی۔

شہباز شریف منگل کو نوٹس کے باوجود نیب کے دفتر میں پیش نہیں ہوئے تھے اور سوالوں کے جواب وکیل کے ذریعے بھجوائے تھے۔

نیب کی ٹیم کو سہولت فراہم کتنے کے لیے لاہور پولیس کی بھاری نفری بھی ماڈل ٹائون میں شہباز شریف کی رہائش گاہ کے باہر تعینات رہی۔

اینٹی رائٹ فورس کے دستےاور ماڈل ٹائون تھانے کی پولیس بھی موقع پر موجود تھے اورپولیس افسران اور پولیس کو تاحکم ثانی ماڈل ٹائون رہنے کی ہدایت کی تھی۔

واضح رہے کہ اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست لاہور ہائیکورٹ میں کل سنی جانی ہے۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے