متفرق خبریں

ملک ریاض کی بیٹیوں نے تشدد نہیں کیا: ہما خان

جون 2, 2020

ملک ریاض کی بیٹیوں نے تشدد نہیں کیا: ہما خان

لاہور کے علاقے ڈیفنس میں رہائش پذیر اداکارہ عظمی خان کی بہن ہما خان نے عدالت میں بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان پر ملک ریاض کی بیٹیوں نے تشدد نہیں کیا۔

جج نعمان ناصر کی عدالت میں دفعہ 164 کے تحت قلمبند کرائے گئے بیان میں ہما خان نے کہا کہ ‏”مجھ پر ملک ریاض کے خاندان کے کسی خاتون نے تششد نہیں کیا اور یہ میں ٹوٹے گلاس پر گر کر زخمی ہوئی تھی۔“

ہما خان کے مطابق عظمی خان نے جو ایف آئی آر کروائی وہ غلط فہمی تھی۔

واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں ہما خان کے پیر میں کانچ کا ٹکڑا لگنے سے خون بہتا دکھائی دے رہا ہے جبکہ ان کی بہن عظمی خان نے بحریہ ٹاؤن کے مالک ریاض ملک کی بیٹیوں کے خلاف مقدمہ درج کرایا تھا کہ گھر میں مسلح گارڈز کے ہمراہ گھس کر تشدد کا نشانہ بنایا۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے