طیارہ حادثہ، فرانسیسی ماہرین کی تحقیقات میں پیش رفت
کراچی میں حادثے کا شکار ہونے والےپی آئی اے طیارے کا تمام کمیونیکیشن ڈیٹا فرانسیسی ماہرین کی ٹیم نے ڈاون لوڈ کرلیا،ایک ہفتہ تک تجزیہ کیا جائے گا،
کراچی طیارہ حادثہ کی تحقیقات میں فرانسیسی سول ایوی ایشن ایئر سیفٹی اتھارٹی کے ماہرین نے اہم کامیابی حاصل کرلی،تباہ جہاز کا فلائٹ،کاک پٹ وائس ریکارڈر مرمت کرکے ڈیٹا ڈاون لوڈ کرلیا
طیارہ حادثہ کی تحقیقات کرنے والے فرانسیسی ماہرین کی ٹیم فرانس کے شہر لی بورگٹ میں سول ایوی ایشن ایئر سیفٹی اتھارٹی کی لیب میں ڈیٹا کا ایک ہفتہ تک تجزیہ جاری رکھے گی
کراچی میں لینڈنگ سے قبل تباہ ہونے والے پی آئی اے کی ایئر بس اے 320 کا ایف ڈی آر،سی وی آر پیر اور منگل کی درمیانی شب ایکسیڈنٹ اینڈ انوسٹی گیشن بورڈ(پاکستان میں قائم) کے سربراہ لیکر فرانس پہنچے تھے جسے طیارہ ساز کمپنی ایئربس،سول ایوی ایشن ایئر سیفٹی اتھارٹی سمیت جہاز کے انجن تیار کرنے والی کمپنی سی ایف ایم کے حکام سے ملاقات میں ماہرین کے حوالے کیا گیا،اور جہاز کے ڈیٹا کمیونیکیشن کو جلد مرمت،ڈی کوڈ کرنے کی درخواست کی گئی تھی۔

