متفرق خبریں

وہ شخص جو لاک ڈاؤن میں ارب پتی بن گیا

جون 4, 2020

وہ شخص جو لاک ڈاؤن میں ارب پتی بن گیا

تجارت اور مالیاتی امور کے مشہور نشریاتی ادارے بلومبرگ نے کہا ہے کہ امریکی کمپنی زوم کے آپریشنل ڈائریکٹر ایریک یوان نے لاک ڈاؤن کے تین ماہ میں چار ارب ڈالر کمائے اور ان کی مجموعی دولت سات ارب 75 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔

آن لائن ویڈیو ایپلیکیشن ’زوم ‘ کے 10 ملین صارفین کی تعداد چار ماہ میں بڑھ کر 200 ملین تک پہنچ گئی ہے۔

کورونا وائرس کی وجہ سے دنیا بھر میں گھروں تک محدود اپنے کاروباری اور دفتری امور انجام دینے کے لیے زوم کا استعمال کر رہے ہیں۔

فیس بک اور گوگل نے زوم کے مقابلے میں آن لائن ویڈیو ایپس لانچ کیں مگر زوم اس وقت سرفہرست ہے۔

عالمی لیڈروں اور اقوام متحدہ کے مختلف ذیلی اداروں کی میٹنگز بھی زوم کے ذریعے ہو رہی ہیں۔

زوم کے مالک ایریک یوان کی عمر 49 برس ہے اور ان کا شمار ان  چینی نژاد امریکی شہریوں میں ہوتا ہے جنہوں نے سیلیکون ویلی کی نمایاں کمپنیوں میں اہم کردار ادا ر کے کامیابیاں حاصل کیں۔

بلومبرگ کے مطابق یوان چین کے صوبے شیڈونگ میں پیدا ہوئے ان کے والدین انجینئرنگ کے پیشے سے منسلک تھے یعنی یوان کو وراثت میں یہ پیشہ ملا۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے