پاکستان24 متفرق خبریں

پاکستان نے کورونا میں چین کو پیچھے چھوڑ دیا

جون 4, 2020

پاکستان نے کورونا میں چین کو پیچھے چھوڑ دیا

پاکستان نے کورونا وائرس کیسز میں چین کو پیچھے چھوڑ دیا ہے اور ملک بھر میں متاثرین کی تعداد 85 ہزار 264 ہوگئی۔ 24 گھنٹوں میں ریکارڈ 4688 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ کورونا وائرس کے مزید 82 مریض موت کے منہ میں چلے گئے۔

پاکستان میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد ایک ہزار 770 ہو گئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 20 ہزار 167 کورونا وائرس کے تشخیصی ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے تئیس اعشارہ چوبیس فیصد شرح کے ساتھ اب تک کے سب سے زیادہ 4688 کیسز پازیٹیو آئے۔

سنٹر کے مطابق سندھ میں کورونا کیسز کی سب سے زیادہ تعداد 33 ہزار کے قریب پہنچ گئی۔ پنجاب میں 31 ہزار سے زائد ، بلوچستان میں 5224، خیبرپختونخواہ میں 11373، اسلام آباد میں 3544 ،گلگت میں 824 جبکہ آزاد کشمیر میں کورونا کیسز کی تعداد 285 ہوگئی۔

پنجاب میں اموات کی تعداد 607، سندھ میں 555، خیبر پختونخوا میں 500 بلوچستان میں 51، اسلام آباد میں 38، گلگت میں 12 اور آزاد کشمیر میں 7 مریض زندگی کی بازی ہار گئے۔

وائرس کے شکار 901 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے ۔ ملک بھر میں اب تک چھ لاکھ 15 ہزار سے زائد کورونا ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے