جہانگیر ترین بیٹے سمیت لندن چلے گئے
شوگر اسکینڈل رپورٹ کے مطابق اربوں روپے کی بدعنوانی کے مرکزی کردار جہانگیر ترین، بیٹے علی سمیت لندن چلے گئے۔ ماسکو سے منگوائے گئے خصوصی جہاز کے ذریعے اچانک روانگی نے ان کے سیاسی مستقبل کے بارے میں سوالات کو جنم دیا ہے۔
ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق جہانگیر ترین اور علی ترین کا لندن روانگی سے قبل انٹرنیشنل روانگی لاونج میں کورونا میڈیکل چیک اپ کیا گیا جس کے بعد دونوں روس سے آنے والے خصوصی جہاز وی جے ٹی 827 کے ذریعے دن سوا بارہ بجےلندن روانہ ہوئے۔
ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق لندن روانگی سے قبل علی ترین خصوصی پرواز اے پی جے ڈی ڈبلیو پر لاہور سے دن گیارہ بجے اسلام آباد پہنچے تھے۔

