پاکستان24 متفرق خبریں

پاکستان میں 2000 سے زائد اموات، 99 ہزار متاثر

جون 7, 2020

پاکستان میں 2000 سے زائد اموات، 99 ہزار متاثر

پاکستان میں حکومت نے بتایا ہے کہ عالمی وبا کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 2002 ہوگئی ہے اور گزشتہ روز ملک میں مزید 67 افراد انتقال کر گئے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر نے اتوار کی صبح بتایا ہے کہ ملک میں وائرس سے متاثر ہونے والوں کی تعداد 99 ہزار کے قریب ہے جبکہ گزشتہ روز کیے گئے 23 ہزار ٹیسٹ میں سے چار ہزار 960 کا نتیجہ مثبت آیا ہے۔

پاکستان میں حکومت نے کہا ہے کہ وبا کے پھیلاؤ کو روکنے کی کوشش کی جا رہی ہے تاہم دوبارہ لاک ڈاؤن اور کاروبار بند نہیں کیا جائے گا کیونکہ اس سے غریب لوگ متاثر ہوتے ہیں۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے