پنجاب میں اموات 700 سے زیادہ
پاکستان میں کورونا وائرس کے متاثرین کی تعداد ایک لاکھ تین ہزار سے بڑھ گئی ہے جبکہ صوبہ پنجاب میں 715 اور سندھ میں ساڑھے چھ سو ہلاکتیں ہوئی ہیں۔
پیر کو نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے جاری کردی اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں پاکستان میں 22 ہزار 650 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے چار ہزار 728 مثبت آئے۔
ملک میں ایک دن میں مزید 65 اموات کے بعد ہلاکتوں کی تعداد دو ہزار 67 ہو گئی ہے۔

