متفرق خبریں

شیخ رشید بھی کورونا کا شکار ہو گئے

جون 8, 2020

شیخ رشید بھی کورونا کا شکار ہو گئے

پاکستان میں کورونا کی وبا وفاقی کابینہ تک پہنچ گئی ہے اور وفاقی وزیر ریلوے بھی شکار ہو گئے۔ شیخ رشید سے رابطے میں رہنے والوں کے بھی ٹیسٹ کیے جائیں گے۔

واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی کا کورونا ٹیسٹ بھی مثبت آیا تھا۔

وفاقی وزیر ریلوے کی این آئی ایچ سے گزشتہ روز کرائے گئے ٹیسٹ کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔ شیخ رشید احمد اسلام آباد کی رہائش گاہ میں آئیسولیٹ ہو گئے۔

ترجمان ریلوے کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے میں وائرس کی کوئی ظاہر علامات نہیں تھیں۔

ترجمان ریلوے کے مطابق ڈاکٹر کی ہدایت کے مطابق وفاقی وزیر دو ہفتے تک سیلف آئیسولیشن میں رہیں گے جبکہ گزشتہ کچھ ایام میں جن شخصیات سے وفاقی وزیر کی ملاقات ہوئی ان کے ٹیسٹ بھی کیے جائیں گے۔

وفاقی وزیر ریلوے کے دو ہفتے بعد دوبارہ ٹیسٹ کیے جائیں گے جنکی رپورٹ منفی آنے پر وہ معمول کے مطابق افعال سرانجام دیں گے۔

دوسری جانب صدرمملکت، چیئرمین سینٹ، گورنر سندھ نے وفاقی وزیر ریلوے کو فون کرکے ان کی خیریت دریافت اور جلد صحت یابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے