برازیل میں ایک دن میں 54 ہزار متاثرین
لاطینی امریکہ کے ملک برازیل میں کورونا وائرس کے ایک دن میں 54 ہزار کیسز ریکارڈ کیے گئے ہیں جس کے بعد متاثرین کی تعداد دس لاکھ سے بڑھ گئی ہے۔
برازیل اب امریکہ کے بعد دنیا کا دوسرا سب سے متاثرہ ملک بن گیا ہے۔ امریکہ میں 20 لاکھ سے زائد متاثرین ہیں جبکہ ہلاکتوں میں بھی ایک لاکھ 20 ہزار کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے۔
برازیل میں محکمہ صحت کے حکام کے مطابق مختلف ریاستوں کے اعداد وشمار میں غلطی اور تاخیر سے جاری کیے جانے کے بعد ایک دن میں کورونا کسیز کی تعداد میں 54 ہزار کا اضافہ رپورٹ کیا جا رہا ہے۔
واضح رہے کہ برازیل میں روزانہ ایک ہزار افراد کی اموات گزشتہ دو ہفتوں سے ریکارڈ کی جا رہی ہیں۔

