گوادر، تربت کے علاوہ تمام ایئرپورٹس کھول دیے
حکومت نے گوادر، تربت ایئرپورٹس کے علاوہ پاکستان سے مکمل غیر ملکی فضائی آپریشن کی اجازت دے دی، کرونا وبا سے نمٹنے کے لئے نافذ ایس او پیز پر عمل درآمد تمام ایئرلائنز کے لئے لازم ہو گا، سول ایوی ایشن اتھارٹی نے نوٹم جاری کر دیا ہے۔
حکومت پاکستان نے ملک سے مکمل غیر ملکی فضائی آپریشن کی اجازت دے دی،ایوی ایشن ڈویژن کے اعلامیہ کے مطابق 20 جون رات ایک بجے سے گوادر،تربت کے علاوہ پاکستان کے تمام ایئر پورٹس سے غیر ملکی پروازوں کی آمدورفت کی اجازت ہو گی۔
بین الاقوامی پروازوں کی آمدورفت کووڈ 19 کے پیش نظر محکمہ صغت اور حکومتی ایس اوپیز کے تابع ہوں گی،تمام غیر ملکی ایئرلائنز کو پاکستان میں کرونا کے حوالے سے نافذ ایس اوپیز پر عمل درآمد لازم ہو گا۔

