عالمی خبریں

100 دن بعد نیویارک کھل گیا

جون 22, 2020

100 دن بعد نیویارک کھل گیا

امریکی ریاست نیویارک میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لگائے گئے لاک ڈاؤن میں 100 دن بعد نرمی کی گئی ہے۔

نیو یارک کے رہائشیوں کو بال تراشنے نائی کے پاس جانے اور باہر بیٹھ کر کھانا کھانے کی اجازت مل گئی ہے۔ ریستوران اور حجام کی دکانیں کھل گئی ہیں۔

امریکہ میں وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والی ریاست نیویارک ہے جہاں 40 ہزار سے زائد افراد موت کا شکار ہوئے۔

امریکہ میں وائرس سے کل ہلاکتیں ایک لاکھ 30 ہزار کے لگ بھگ ہیں جبکہ 21 لاکھ سے زائد متاثرین ہیں۔

امریکہ کی 12 ریاستوں میں اس وقت بھی کورونا کا پھیلاؤ جاری ہے۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے