پاکستان24 عالمی خبریں

حج صرف مملکت میں مقیم افراد کریں گے: سعودی عرب

جون 23, 2020

حج صرف مملکت میں مقیم افراد کریں گے: سعودی عرب


سعودی عرب کی وزارت حج نے اعلان کیا ہے کہ رواں سال حج  میں محدود تعداد میں عازمین شریک ہوں گے جو مملکت کے مختلف علاقوں میں مقیم ہیں۔

وزارت حج کے مطابق دنیا کے 180 سے زیادہ ملکوں میں پھیلی عالی وبا کے پیش نظر محدود تعداد میں اندرون ملک سے مختلف ممالک کے شہریوں کو حج کا موقع دیا جائے گا۔

سعودی خبررساں ادارے کے مطابق وزارت حج نے بیان میں ہے کہ ’کورونا وبا کے ماحول، دنیا بھر میں وائرس کے پھیلنے کے  خطرات اور روز بروز دنیا بھر میں متاثرین کی تعداد میں اضافے کے پیش نظر طے کیا گیا ہے کہ اس سال حج میں اندرون ملک سے مختلف ممالک کے عازمین کو محدود تعداد میں شریک کیا جائے گا-‘

واضح رہے کہ دنیا بھر میں عالمی وبا کورونا سے پانچ لاکھ کے لگ بھگ اموات ہوچکی ہیں اور 70 لاکھ سے زیادہ لوگ متاثر ہیں۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے