پوری پاکستانی کرکٹ ٹیم کورونا کا شکار
پاکستان کی کرکٹ ٹیم کے مزید سات کھلاڑی کورونا وائرس کا شکار ہو گئے ہیں جس کے بعد متاثرہ پلیئرز کی تعداد 10 ہوگئی۔
ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق فخر زمان، عمران خان، کاشف بھٹی، محمد حفیظ، محمد حسنین، محمد رضوان اور وہاب ریاض کے ٹیسٹ مثبت آ گئے ہیں۔
واضح رہے کہ قبل ازیں حارث رؤف، حیدر علی اور شاداب خان کے ٹیسٹ مثبت آئے تھے۔ کرکٹ بورڈ کے مطابق ان کھلاڑیوں میں کورونا کی علامات ظاہر نہیں ہوئیں۔

