انڈیا پاکستان میں سفارتی عملے کا نصف کم
انڈیا نے پاکستان کے نصف سفارتی عملے کو ملک چھوڑنے کے لیے سات دن کی مہلت دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اسلام آباد سے اپنے ہائی کمیشن کے 50 فیصد عملے کو واپس بلا رہا ہے۔
پاکستان نے انڈیا کی حکومت کے اقدام کی مذمت کی ہے اور دہلی میں پاکستانی سفارتی عملے پر عائد الزامات کو بے بنیاد قرار دیا ہے۔
منگل کو دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن کے ناظم الامور کو طلب کر کے انڈین دفتر خارجہ نے سٹاف میں 50 فیصد کمی کا مطالبہ کیا اور پاکستانی ہائی کمیشن کے اراکین پر جاسوسی اور تخریب کاری میں ملوث ہونے کے الزامات لگائے۔
بھارتی ہائی کمیشن اسلام آباد کے سٹاف میں بھی 50 فیصد کمی کی جائے گی اور فیصلے پر سات دن کے اندر عملدرآمد کیا جائے گا , بھارتی وزارتِ خارجہ کی جانب سے ایک مرتبہ پھر پاکستانی ہائی کمیشن سٹاف پر جاسوسی اور تخریب کاری میں ملوث ہونے کے الزامات لگایے گئے۔
بھارتی وزارت خارجہ نے پاکستان پر اپنے دو سفارتی اہلکاروں سے ناروا سلوک کا الزام بھی لگایا۔

