متفرق خبریں

جسٹس فائز کی اہلیہ کا دھمکیوں پر پولیس سے رجوع

جون 24, 2020

جسٹس فائز کی اہلیہ کا دھمکیوں پر پولیس سے رجوع

پاکستان کی سپریم کورٹ کے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی اہلیہ نے اسلام آباد پولیس کو درخواست دی ہے کہ ان کے شوہر کو قتل کی دھمکی ملی ہے۔

تھانہ سیکرٹریٹ پولیس کو دی گئی درخواست میں ایک ویڈیو کا ذکر ہے جس میں ایک شیعہ ذاکر نے کہا ہے کہ قاضی فائز عیسیٰ سمیت جو بھی مالی بدعنوانی میں ملوث ہو اس کو فائرنگ سکواڈ کے سامنے کھڑا کر کے گولی ماری جائے۔

اسلام آباد پولیس کو دی گئی درخواست میں جسٹس فائز کی اہلیہ نے لکھا ہے کہ ان کے شوہر کو انتہائی طاقتور افراد راستے سے ہٹانا چاہتے ہیں اور سپریم کورٹ کے جج کو قتل کی دھمکی دینا بدترین دہشت گردی کے زمرے میں آتا ہے۔

مسز فائز عیسیٰ نے درخواست میں کہا ہے کہ پولیس خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی کے سربراہ سے بھی اس حوالے سے رابطہ کرے تاکہ ان افراد کا پتہ چلایا جا سکے جو جسٹس فائز کو قتل کرانا چاہتے ہیں۔

انہوں نے لکھا ہے کہ وحید ڈوگر اور شہزاد اکبر بھی انہی طاقتور افراد کے کہنے پر آگے آئے تھے۔

درخواست میں لکھا گیا ہے کہ انٹرنیٹ سرچ سے معلوم ہوا جو شخص جسٹس فائز عیسیٰ کو فائرنگ سکواڈ کے سامنے کھڑا کرنے کی بات کر رہا ہے اس کا نام افتخار الدین مرزا ہے۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے