پاکستان24

انڈیا میں گُرو کی کورونا دوائی پر پابندی

جون 25, 2020

انڈیا میں گُرو کی کورونا دوائی پر پابندی

انڈیا میں یوگا کے مشہور گُرو رام دیو کی جانب سے کورونا وائرس کے علاج کے لیے متعارف کرائی گئی دوا پر ریاست مہاراشٹر کی حکومت نے پابندی عائد کر دی ہے۔

ریاستی حکومت کے مطابق کلینیکل ٹرائل کے بغیر کسی بھی میڈیسن کے فروخت یا کورونا کے علاج کے لیے استعمال کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔

دہلی حکومت اور دیگر ریاستوں نے بھی گُرو رام دیو کی دوائی پر تحفظات کا اظہار کیا تھا۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے