انصافی ایم این اے کا پارٹی ایم پی اے پر مقدمہ
کراچی میں تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی نے اپنی ہی جماعت کے صوبائی اسمبلی کے رکن کے خلاف مقدمہ درج کرایا ہے۔
حلقہ این اے 254 کراچی وسطی سے منتخب اسلم خان نے پولیس کو بتایا ہے کہ ان کی پارٹی رکن صوبائی اسمبلی عباس جعفری نے الیکشن مہم کے دوران قرض لیا تھا جس کی واپسی نہیں کی گئی۔
درج کرائے گئے مقدمے کے مطابق عباس جعفری کی جانب سے دیا گیا چیک باؤنس ہو گیا ہے۔
پولیس نے تفتیش شروع کر دی ہے۔

