پاکستان24 عالمی خبریں

دنیا میں کورونا متاثرین ایک کروڑ، ہلاکتیں پانچ لاکھ

جون 27, 2020

دنیا میں کورونا متاثرین ایک کروڑ، ہلاکتیں پانچ لاکھ


عالمی وبا کورونا وائرس سے دنیا بھر میں متاثر ہونے والے افراد کی تعداد ایک کروڑ سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ مرض میں مبتلا ہو کر مرنے والوں کی تعداد چار لاکھ 98 ہزار سے بڑھ چکی ہے۔

سب سے زیادہ ہلاکتیں اور متاثرین امریکی ہیں جس کے بعد برازیل دوسرے نمبر پر ہے۔

سنیچر کو کورونا وائرس سے دنیا میں سب سے زیادہ متاثر ملک امریکہ میں 24 گھنٹوں میں ریکارڈ 45 ہزار سے زیادہ کیسز رپورٹ ہوئے اور یوں متاثرین کی کُل تعداد 24 لاکھ 80 ہزار سے بڑھ گئی ہے۔

امریکہ میں اب تک ایک لاکھ 25 ہزار سے زیادہ افراد ہلاک چکے ہیں۔

برازیل میں اب تک 12 لاکھ 74 ہزار سے زائد افراد میں وبا کی تشخیص ہوئی ہے جبکہ 55 ہزار 961 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

وبا سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ممالک کی فہرست میں روس تیسرے نمبر پر ہے جہاں 6 لاکھ 26 ہزار سے زائد افراد وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔ روس میں کورونا وائرس سے اب تک 8 ہزار 958 سے زائد ہلاکتیں ہو چکی ہیں۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے