مشہور ’بیلے ڈانسر‘ کو تین سال قید کی سزا
مصر میں مشہور ’بیلے ڈانسر‘ سمع المصری کو غیر اخلاقی ویڈیوز پر عدالت نے تین برس قید اور تین لاکھ مصری پاؤنڈ جرمانے کی سزا سنائی ہے۔
الجزیرہ ٹی وی کے مطابق سمع المصری کو کچھ عرصہ قبل گرفتار کیا گیا تھا۔
بیلے ڈانسر پر الزام لگایا گیا تھا کہ انہوں نے غیر اخلاقی ویڈیوز بنا کر فحاشی پھیلانے کی کوشش کی ہے۔
خاتون آرٹسٹ کا موقف ہے کہ ان کی ویڈیو ان کے موبائل فون سے غیر قانونی طریقے سے حاصل کر کے سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئیں۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ ان کے ذاتی سامان کی چوری تھی اور انہوں نے ویڈیوز عام لوگوں کے لیے نہیں بنائیں اور نہ ہی ان کو خود سوشل میڈیا پر پوسٹ کیا۔
واضح رہے کہ مصر میں فوجی حکومت ہے اور جنرل عبدالفتاح السیسی نے منتخب حکومت کا تختہ الٹ کر اقتدار پر قبضہ کیا ہوا ہے۔

