پاکستان24 متفرق خبریں

کیا وزیراعظم عمران خان جا رہے ہیں؟

جون 29, 2020

کیا وزیراعظم عمران خان جا رہے ہیں؟

پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کی جانب سے اتحادی جماعتوں کے ارکان کو عشائیہ اور ناراضی دور کرنے کے لیے کوششوں والی تقریب میں یہ کہنا کہ ان کے علاوہ کوئی چوائس دستیاب نہیں، اور وہ کہیں نہیں جا رہے، پر سوشل میڈیا صارفین دلچسپ تبصرے کر رہے ہیں۔

ن لیگ سے تعلق رکھنے والے سندھ کے سابق گورنر محمد زبیر نے ٹویٹ کیا کہ وزیراعظم ہاؤس کے لان میں وزیراعظم کی جانب سے عشائیہ۔ یونیورسٹی کے طلبہ کہاں گئے؟ کیا یہاں نہیں بننا تھی؟

مبشر نامی ٹوئٹر صارف نے لکھا ہے کہ ”صاحب، آپ چوائس تھے ہی نہیں۔ آپ ہینڈ پکڈ تھے۔ آپ کی کوئی لیگیسی نہیں ہو گی۔ آپ صرف شورش ہیں اور کچھ نہیں۔ آپ کو لانے والوں کی صرف انائیں تھیں۔ وطن سے محبت ہوتی تو اپنے کام سے کام رکھتے۔ آپ کو پانچ برس پورے کرنے چاہئیں۔ یہی تمام کیڑوں کا پاڈان ہو گا۔“

صحافی عمر چیمہ نے وزیراعظم کے بیان پر تبصرہ کیا ہے کہ اب گبھرانا بنتا ہے۔

صحافی مطیع اللہ جان نے لکھا کہ ”الیکشن کرا کے دیکھ لیں شاید اللہ تعالی کوئی سبب بنا دے۔ بات تو سچ ہے مگر بات ہے رسوائی کی۔“

تجزیہ کار، اینکر مبشر زیدی نے ٹویٹ کیا ہے:

اس سے پہلے جو یہاں تخت نشین تھا
‏اس کو بھی خدا ہونے کا اتنا ہی یقیں تھا

وزیراعظم کی میرے سوا کوئی چوائس نہیں کے بیان پر صحافی نوشین یوسف نے کہا کہ ”باقی سب نے معزرت کر لی ہے، عمران خان نے تصدیق کر دی۔“

قسیم سعید نے لکھا کہ ”انتظار کریں اس کا کہ میں اہم تھا، یہ وہم تھا۔“

اینکر اجمل جامی نے تبصرہ کیا ہے کہ ”‏بالکل ٹھیک بات کہی وزیراعظم نے۔ پانچ سال پورے کرنا ان کا آئینی حق ہے لیکن سوال یہ کے کہ جناب وزیراعظم کو یہ باتیں کرنے کی ضرورت کیوں محسوس ہو رہی ہے۔؟“

واضح رہے کہ اتحادیوں کے عشائیے سے خطاب میں عمران خان نے کہا کہ ان کو روزصبح خبر ملتی ہے آج جا رہا ہوں کل جا رہا ہوں، 5 سال آسانی سے پورے کر سکتا ہوں، میرے علاوہ کوئی چوائس نہیں، آج ان لوگوں سے سمجھوتہ کر لوں تو کوئی مسئلہ نہیں۔

وزیراعظم کے بیان پر ہزاروں صارفین پوچھ رہے ہیں کہ کیا واقعی عمران خان جا رہے ہیں۔؟

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے