جسٹس فائز کو دھمکیاں، عدلیہ کو گالیاں دینے والا گرفتار
پاکستان کی سپریم کورٹ کے جسٹس قاضی فائز عیسی کے خلاف اشتعال انگیز تقریر اور عدلیہ کو گالیاں دینے کے بعد ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کرنے والے آغاافتخار الدین کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
منگل کو اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی نے سات روزہ جسمانی ریمانڈ پر تفتیش کے لیے ایف آئی اے کے حوالے کر دیا۔
عدالت نے ملزم کا طبی معائنہ کرانے کا بھی حکم دیا ہے۔

