آغا افتخار الدین کا سپریم کورٹ میں معافی نامہ
جسٹس قاضی فائز عیسی کو دھمکی اور عدلیہ کے خلاف تضحیک آمیز گفتگو پر آغا افتخار الدین مرزا نے سپریم کورٹ میں غیر مشروط معافی نامہ جمع کرا دیا۔
رپورٹ: جہانزیب عباسی
معافی نامے میں کہا گیا ہے کہ نجی ملاقات میں گفتگو کی، اور انجانے میں ججز اور سپریم کورٹ کیخلاف باتیں کہیں۔ ”جو باتیں کہیں ان پر معافی چاہتا ہوں۔ غیر مشروط معافی مانگتے ہوئے خود کو سپریم کورٹ کے رحم و کرم پر چھوڑتا ہوں۔“
معافی نامے میں لکھا گیا ہے کہ ”عدلیہ مخالف ویڈیو نہ میں نے خود بنائی نہ ہی میں نے وائرل کی، میری رضامندی سے نہ ویڈیو بنائی گئی اور نہ ہی اسے وائرل کیا گیا۔“

واضح رہے کہ ویڈیو پر سپریم کورٹ نے نوٹس لیا ہے جبکہ آغار افتخار اس وقت ایف آئی اے کی تحویل میں ہیں جہاں ان سے تفتیش جاری ہے۔

