عالمی خبریں

انڈیا: کورونا سے مرنے والوں کی لاشیں گڑھے میں

جولائی 1, 2020

انڈیا: کورونا سے مرنے والوں کی لاشیں گڑھے میں

انڈیا میں کورونا سے مرنے والے افراد کی لاشیں گڑھے میں پھینکے جانے پر سخت ردعمل سامنے آیا ہے اور حکومت نے لواحقین سے معافی مانگی ہے۔

لاشیں گڑھے میں پھینکنے کا واقعہ ریاست کرناٹک میں پیش آیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا میں وائرل ہوئی تو ہزاروں افراد نے ریاست کے حکام کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔

انڈیا میں گزشتہ روز کورونا سے ایک دن میں 500 افراد ہلاک ہوئے۔

کرناٹک کے بیلاری علاقے میں آٹھ افراد کی لاشوں کو جس طرح ٹھکانے لگایا گیا اس نے شہریوں کی جانب سے شروع کی گئی اس بحث کو پھر سے تازہ کر دیا ہے کہ میتوں کی بے حرمتی کی جا رہی ہے۔

ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ریاست کرناٹک کی حکومت نے اس میں شریک فیلڈ ٹیم پر پابندی لگا دی ہے اور حکومت نے مرنے والوں کے لواحقین سے معافی بھی مانگی ہے۔

کانگریس کے رہنما ڈی کے شیو کمار نے اس ویڈیو کو ٹویٹ کیا اور لکھا کہ یہ غیر انسانی ہے جس پر سرکاری عملہ تیزی کے ساتھ حرکت میں آیا۔

نائب کمشنر اور ضلع مجسٹریٹ ایس ایس نکول نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ویڈیو کی جانچ کرنے پر پتا چلا کہ یہ واقعہ بیلاری کا ہے جہاں آٹھ افراد کورونا سے ہلاک ہو گئے تھے۔

انڈیا میں کورونا سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد پانچ لاکھ 80 ہزار سے زائد ہو چکی ہے جبکہ مرنے والوں کی تعداد 17 ہزار 400 سے زیادہ ہے۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے