پاکستان

اسلام آباد میں مندر کی تعمیر روک دی گئی؟

جولائی 3, 2020

اسلام آباد میں مندر کی تعمیر روک دی گئی؟

پاکستان میں مذہبی امور کی وفاقی وزارت نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں مندر کی تعمیر کے لیے فنڈز جاری کرنے کا فیصلہ وزیراعظم کریں گے۔

وزارت کے ترجمان کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد میں ہندو برادری کے افراد مندر کا سنگ بنیاد اور تعمیر اپنے وسائل سے کر رہے ہیں۔

مذہبی امور کی وزارت نے کہا ہے کہ مندر کی تعمیر کے معاملے پر اسلامی نظریاتی کونسل سے بھی رائے لی جائے گی۔

تحریک انصاف کے اقلیتی رکن قومی اسمبلی لال ملہی نے کہا ہے کہ مندر کی چہاردیواری کا کام روک دیا گیا ہے اور پیر کو اجازت لینے کے بعد دوبارہ شروع کیے جانے کا کہا گیا ہے۔

خیال رہے اسلام آباد میں ہندوبرادی کے لیے مندر کی تعمیر کے معاملے پر تنازع کھڑا ہوگیا ہے۔ مذہبی حلقے سرکاری خرچے پر مندر کی تعمیر کی مخالفت کر رہے ہیں۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے