اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کورونا سے صحت یاب
Reading Time: < 1 minuteپاکستان میں اپوزیشن لیڈر اور حزب اختلاف کی جماعت مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کورونا کا شکار ہونے کے بعد صحت یاب ہو گئے ہیں۔
مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اپوزیشن لیڈر کا کورونا ٹیسٹ منفی آ گیا ہے تاہم ڈاکٹروں نے اینٹی باڈیز کے ٹیسٹ کا نتیجہ آنے تک سخت احتیاط جاری رکھنے کے لیے کہا ہے۔
ادھر پاکستان میں کورونا وائرس سے مرنے والے افراد کی تعداد چار ہزار 712 ہو گئی ہے۔
اتوار کو جاری کیے گئے سرکاری اعداد وشمار کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 93 مریض انتقال کر گئے ہیں۔ اس دوران 25 ہزار 527 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے تین ہزار 191 مثبت آئے۔
پاکستان میں اب تک کورونا کے دو لاکھ 23 ہزار مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ حکام کا کہنا ہے کہ ایک لاکھ 19 ہزار افراد صحت یاب ہوگئے ہیں۔
Array