سری لنکن کرکٹر سائیکل سوار کو کچلنے پر گرفتار
سری لنکا میں پولیس نے قومی کرکٹ ٹیم کے بلے باز کوسل مینڈس کو مبینہ طور پر اپنی سپورٹس کار کی ٹکر سے سائیکل سوار کو کچلنے پر گرفتار کیا ہے۔
اتوار کی صبح سڑک کے اس حادثے میں سائیکل سوار کی موت واقع ہو گئی تھی۔
پولیس کے مطابق اتوار کی صبح دارالحکومت کولمبو کے قریب ایک سائیکل سوار کو تیز رفتار کار نے کچل دیا جو موقع پر ہی ہلاک ہو گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مبینہ طور پر یہ حادثہ کرکٹر کوسل مینڈس کی گاڑی سے پیش آیا۔

