متفرق خبریں

کوکین سے بھرے جہاز کی ہائی وے پر کریش لینڈنگ

جولائی 6, 2020

کوکین سے بھرے جہاز کی ہائی وے پر کریش لینڈنگ

میکسیکو کے فوجی حکام نے کہا ہے کہ انہوں نے یوکاتان کے علاقے میں جنوبی امریکہ سے آنے والے چھوٹے جہاز کو ہائی وے پر غیر قانونی لینڈنگ کے بعد آگ کے شعلوں میں گھرے دیکھا جو ممکنہ طور پر منشیات لے کر آیا تھا۔

حکام کے مطابق قریب ہی ان کو ایک ٹرک بھی ملا جس میں 30 کلو سے زائد کوکین تھی جو وہ جہاز سے لے کر نکلا تھا۔

فوجی حکام کے مطابق جہاز وینزویلا سے آیا تھا اور منشیات کی مالیت 50 لاکھ ڈالر کے لگ بھگ ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ منشیات کے بین الاقوامی گروہ کے لیے یہ ایک بڑا نقصان ہے۔

یہ واضح نہیں کہ جہاز کو لینڈنگ کے بعد سمگلروں نے خود آگ لگائی یا وہ خرابی کا شکار ہوا۔

میکسیکو اور جنوبی امریکہ کے ملکوں میں کروڑوں ڈالر کی منشیات کے کاروبار میں سمگلر چھوٹے جہازوں کو استعمال کرتے ہیں جو کم اونچی پر اڑان بھرتے ہوئے ریڈار سے بچ کر دوسرے ملکوں میں غیر قانونی رن ویز پر لینڈنگ کرتے ہیں۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے