پاکستان پاکستان24

پاکستان میں کورونا سے اموات چار ہزار 839

جولائی 7, 2020

پاکستان میں کورونا سے اموات چار ہزار 839

پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں مزید 77 اموات ہوئی ہیں اور2ہزار691 نئے کیسزرپورٹ کیے گئے ہیں۔

ملک میں پازیٹیو کیسزکی تعداد میں واضح کمی دیکھی جا رہی ہے جبکہ ایکٹوکیسز کی تعداد 94 ہزار713 ہو گئی ہے۔ صحتیاب ہونے والوں کی تعداد ایک لاکھ 34 ہزار957 ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 24 ہزار577 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 2ہزار691 پازیٹوکیسز رپورٹ ہوئے۔ مجموعی تعداد 2 لاکھ 34 ہزار509 تک جا پہنچی۔

سندھ 96 ہزار236 کے ساتھ سرفہرست،پنجاب میں 82 ہزار669 ،خیبرپختونخوا میں 28 ہزار236 ، اسلام آباد 13 ہزار557 اور بلوچستان میں 10ہزار841 تک پہنچ چکی ہے۔

ایک روز میں مزید77اموات کے ساتھ مجموعی تعداد 4ہزار839 ہوگئی. پنجاب میں سب سے زیادہ 1ہزار899 ،سندھ 1ہزار572، خیبرپختونخوا 1ہزار38 اور بلوچستان میں 124 افراد کورونا سے انتقال کر چکے ہیں۔

اس وقت 732 اسپتالوں میں 4 ہزار975 کورونا مریض زیرعلاج ہیں۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے