پاکستان

قومی اسمبلی میں مراد سعید پر ہیڈ فون سے حملہ

جولائی 9, 2020

قومی اسمبلی میں مراد سعید پر ہیڈ فون سے حملہ

پاکستان کی قومی اسمبلی میں حکومتی اور اپوزیشن ارکان کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ اور ہنگامہ آرائی ہوئی ہے۔

وفاقی وزیر مراد سعید کی تقریر کے دوران کورم کی نشاندہی کے بعد پیپلز پارٹی کی نصیبہ چنا نے مراد سعید کو ہیڈ فون دے مارا تاہم ہیڈ فون مراد سعید کو نہیں لگا۔

کورم کی نشان دہی کے بعد اپوزیشن ارکان کی اکثریت ایوان سے چلی گئی۔

مراد سعید نے اپنی تقریر کے دوران عزیر بلوچ کی جے آئی ٹی رپورٹ کے بعض حصے پڑھ کر سنائے جس پر پیپلز پارٹی کے ارکان نے شور شرابہ کیا۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے