مسز فائز عیسیٰ ایف بی آر میں پیش، دستاویزات جمع
پاکستان کی سپریم کورٹ کے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی اہلیہ سرینا نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے دفتر میں پیش ہو کر بیرون ملک جائیداد خریدنے کی دستاویزات اپنے جواب کے ساتھ جمع کرائی ہیں۔
جمعرات کو اسلام آباد میں ایف بی آر کے دفتر میں جمع کرائے جواب میں مسز فائز عیسیٰ نے کہا کہ ‘بیرون ملک رقم قانونی طریقے سے بھیجی۔ برطانیہ میں خریدی گئی جائیداد سے شوہر کا کوئی تعلق نہیں۔’
جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی اہلیہ نے ایف بی آر کے حکام کو نوٹس کے جواب میں پیش ہو کر بیرون ملک جائیداد اور کراچی میں فروخت کردہ املاک کی تفصیلات جمع کرائیں جس میں جائیداد ٹیکس ریکارڈ اور زرعی زمین کی تفصیلات بھی شامل ہیں۔

