پاکستان24 عالمی خبریں

نہ نہ کرتے صدر ٹرمپ بھی ماسک میں

جولائی 12, 2020

نہ نہ کرتے صدر ٹرمپ بھی ماسک میں

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ماسک کو اہمیت نہ دینے کے چاہ ماہ بعد پہلی بار عوامی مقام پر منہ اور ناک کو ڈھانپا ہے۔

امریکہ میں کورونا وائرس سے ہلاکتیں ایک لاکھ 35 ہزار اور متاثرین کی تعداد 30 لاکھ کے لگ بھگ ہے۔

صدر ٹرمپ کے قریبی ساتھیوں نے ان کو کئی بار ماسک پہننے کے لیے کہا تاہم ڈبلیو ایچ او اور طبی مشیروں کی ہدایات کے برعکس امریکی صدر ماسک پہننے پر آمادہ نہ تھے۔

سنیچر کو واشنگٹن میں فوج کے زخمی اہلکاروں کی عیادت کے لیے ایک ہسپتال کے دورے کے موقعے پر صدر ٹرمپ نے پہلی بار ماسک کا استعمال کیا۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے