پاکستان پاکستان24

وزیرستان میں چار اہلکار، چار دہشت گرد مارے گئے

جولائی 12, 2020

وزیرستان میں چار اہلکار، چار دہشت گرد مارے گئے

سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزرستان کے ضلع میرانشاہ میں بویا سے 8 کلومیٹر دور جنوب مغرب میں وہزدہ سر میں خفیہ اطلاعات پر دہشت گردوں کے ایک ٹھکانے پر آپریشن کے دوران 4 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا۔ فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے 4جوان مارے گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے وہزہ سر میں دہشت گردوں کے ٹھکانے پر خفیہ اطلاعات پر دہشت گردوں کے ایک ٹھکانے پر آپریشن کیا۔ سیکیورٹی فورسز نے جیسے ہی علاقے کو گھیرے میں لیا تو دہشت گردوں نے فائرنگ شروع کردی۔ سکیورٹی فورسز نے کامیاب آپریشن کے دوران چار دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔
فائر نگ کے تبادلے میں پاک فوج کے 4 جوان مارے گئے۔ آپریشن کے بعد علاقے کو فورسز نے کلیئر کردیا۔

مارے گئے پاک فوج کے جوانوں میں سپاہی محمد اسماعیل خان ، سپاہی محمد شہباز یاسین ، سپاہی راجہ وحید احمد اور سپاہی محمد رضوان خان شامل ہیں۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے