پاکستان

اسلام آباد میں غیر قانونی نیوی کلب کو نوٹس

جولائی 14, 2020

اسلام آباد میں غیر قانونی نیوی کلب کو نوٹس

پاکستان کے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے ترقیاتی ادارے سی ڈی اے نے بحری فوج کی جانب سے شہر کے راول ڈیم کے کنارے بنائے گئے غیر قانونی کلب کو گرانے کا نوٹس جاری کیا ہے۔

سی ڈی اے نے 13 جولائی کو نیوی سیلنگ کلب کو جاری کیے گئے نوٹس میں گزشتہ دو نوٹسز کا بھی حوالہ دیا ہے جن میں ڈیم کے علاقے میں غیر قانونی تعمیرات روکنے کا انتباہ جاری کیا تھا۔

پہلا نوٹس ستمبر 2019 جبکہ دوسرا نوٹس رواں سال فروری میں جاری کیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ پاکستان کی سپریم کورٹ راول ڈیم کے کنارے تفریحی سرگرمیوں اور تعمیرات پر پابندی عائد کر چکی ہے۔

ڈیم کا پانی شہریوں کو پینے کے لیے فراہم کیا جاتا ہے۔

نیوی کلب کو جاری کیا گیا پہلا نوٹس

بحری فوج کی جانب سے سی ڈی اے کے پہلے دو نوٹس کے باوجود تعمیرات جاری رکھی گئیں اور ڈیم کے کنارے کلب کا افتتاح گزشتہ ہفتے نیوی کے اعلی حکام نے کیا تھا جس میں فوجی افسران کی ممبرشپ دس ہزار جبکہ سویلین کے لیے ڈیڑھ لاکھ سے چھ لاکھ تک تھی۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے