جونی ڈپ مار پیٹ کے عادی تھے: سابقہ اہلیہ
Reading Time: < 1 minuteہالی وڈ کے مشہور اداکار جونی ڈپ کی سابقہ اہلیہ امبر ہرڈ نے لندن ہائیکورٹ کو بتایا ہے کہ ان کو تعلق کے دوران جسمانی اور زبانی تشدد اور بدتر رویے کا سامنا کرنا پڑا۔
جونی ڈپ نے برطانوی اخبار دی سن کے خلاف اپریل 2018 میں اہلیہ پر تشدد کے حوالے سے مضمون شائع کرنے پر ہرجانے کا مقدمہ دائر کیا ہے۔
اخبار نے اپنے دفاع میں جونی ڈپ کی سابقہ اہلیہ کو بیان کے لیے کھڑا کیا ہے۔ امبر ہرڈ کا بیان تین دن جاری رہے گا۔
پیر کو انہوں نے عدالت کو بتایا کہ نشے میں ہونے کی وجہ سے جونی ڈپ کو واقعات یاد نہیں رہتے۔
Array