پاکستان

عید اور محرم میں وبا کے پھیلنے کا خدشہ ہے: مشیر صحت

جولائی 26, 2020

عید اور محرم میں وبا کے پھیلنے کا خدشہ ہے: مشیر صحت

پاکستان کے وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفرمرزا نے کہا ہے کہ کورونا سےاموات میں 80 فیصد کمی آگئی ہے اور مثبت کیسز 23 فیصد سےکم ہوکر6 فیصد پر آئے تاہم وبا میں دوبارہ اضافے کا قوی امکان ہے، عید پر پر احتیاطی تدابیر اختیار کی جائیں۔

اتوار کو معاون خصوصی ڈاکٹر ظفر مرزا نے اسلام آباد میں نیوز کانفرنس میں کہا کہ ملک میں وبا کے پھیلاؤ میں بڑی حد تک کمی آئی ہے جس پر اللہ کا بہت شکر ادا کرنا چاہیے، پہلے کورونا کے 100 میں سے 23 ٹیسٹ مثبت آتے تھے تو اب وہ 6 یا 7 پر آگئے ہیں جبکہ اموات میں 80 فیصد کمی ہوگئی ہے، ایک ماہ قبل ہی جون کے وسط میں وبا کا عروج دیکھ لیا۔


ظفر مرزا کا کہنا تھا کہ اب دو بڑے چیلنجز عیدالاضحی اور محرم الحرام درپیش ہیں، آئندہ دنوں میں پاکستان میں بھی وبا میں دوبارہ اضافے کا قوی امکان ہے، عید پر میل جول سے بیماری کے پھیلاؤ میں اضافہ ہوتا ہے، لوگ انتہائی ذمہ داری کا مظاہرہ کریں۔


معاون خصوصی نے کہا کہ عید الاضحیٰ کے لیے ایس او پیز بنائے ہیں، صدر مملکت عارف علوی خود اس معاملے کو دیکھ رہے ہیں قربانی اور گوشت کی تقسیم کے وقت لوگوں کا جمگھٹا نہ لگائیں، سمجھیں احتیاطی تدابیر اختیارکریں۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے