پاکستان

وزیراعظم عمران خان کا قوم سے خطاب

جولائی 27, 2020

وزیراعظم عمران خان کا قوم سے خطاب

پاکستان کے وزیراعظم عمران خان آج قوم سے خطاب کریں گے۔

بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم عیدالاضحیٰ پر لاک ڈائون کی صورتحال سے متعلق قوم کواعتماد میں لیں گے اور حفاظتی اقدامات پرعملدرآمد یقینی بنانے پرزوردیں گے۔

وزیراعظم خطاب سے قبل متعلقہ اداروں کے ماہرین سے مشاورت کریں گے جس کے لیے وزیراعظم نے کورونا سے متعلق اجلاس دن تین بجے طلب کیا ہے۔

اجلاس میں وزیراعظم کو کورونا کے کیسز کی شرح میں کمی اورمرض کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے اٹھائے گئے اقدامات پر بریفنگ دی جائے گی۔

وزیراعظم اپنے خطاب میں قوم کو عیدالاضحیٰ پرسفری سرگرمیاں محدود کرنے کی ہدایت دیں گے۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے