امریکہ میں ڈیڑھ لاکھ، برازیل میں 90 ہزار ہلاک
Reading Time: < 1 minuteعالمی وبا کورونا وائرس نے دنیا بھر میں کروڑوں افراد کو متاثر کیا ہے اور امریکہ میں ہلاکتوں کی تعداد ڈیڑھ لاکھ سے بڑھ گئی ہے۔
براعظم جنوبی امریکہ کے ملک برازیل میں کورونا سے مرنے والوں کی تعداد 90 ہزار تک پہنچ گئی ہے۔
امریکی ریاستوں کیلیفورنیا، فلوریڈا اور ٹیکساس میں کورونا کی وبا تیزی سے پھیلی ہے اور ہلاکتیں بڑھ رہی ہیں۔
دنیا کے مخلتف ملکوں میں وبا سے ایک کروڑ 70 لاکھ سے زائد افراد متاثر ہوئے ہیں جن میں سے 98 لاکھ صحت یاب ہوئے جبکہ چھ لاکھ 61 ہزار سے زائد موت کے منہ میں چلے گئے۔
Array